۔ (۱۲۴۶۴)۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: وُلِدَ لِأَخِی أُمِّ سَلَمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غُلَامٌ فَسَمَّوْہُ الْوَلِیدَ، فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((سَمَّیْتُمُوہُ بِأَسْمَائِ فَرَاعِنَتِکُمْ، لَیَکُونَنَّ فِی ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ رَجُلٌ یُقَالُ لَہُ: الْوَلِیدُ، لَہُوَ شَرٌّ عَلٰی ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ مِنْ فِرْعَوْنَ لِقَوْمِہِ۔)) (مسند احمد: ۱۰۹)
سیدناعمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ زوجۂ رسول سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بھائی کے ہاں ایک بچے کی ولادت ہوئی، انہوں نے اس کا نام ولید رکھا تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کا نام اپنے فرعونوں میں سے ایک فرعون کے نام پر رکھا ہے، اس امت میں ولید نامی ایک شخص ہوگا، وہ اس امت کے لیے اس سے بھی برا اور سخت ثابت ہوگا، جیسے بنی اسرائیل کے لیے فرعون تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12464)