۔ (۱۲۴۷۹)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((إِنِّی لَأَرْجُو أَنْ لَا یَعْجِزَ أُمَّتِی عِنْدَ رَبِّی، أَنْ یُؤَخِّرَہُمْ نِصْفَ
یَوْمٍ۔)) فَقِیلَ لِسَعْدٍ: وَکَمْ نِصْفُ یَوْمٍ؟ قَالَ: خَمْسُ مِائَۃِ سَنَۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۴۶۵)
۔ (دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے امید ہے کہ میرے رب کے ہاں میری امت اس بات سے عاجز نہیں آئے گی کہ وہ اسے حساب کتاب کے لیے نصف یوم تک روکے رکھے۔ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے کسی نے پوچھا: نصف یوم کی مقدار کتنی ہے؟ انہوںنے کہا: پانچ سو سال۔
Musnad Ahmad, Hadith(12479)