۔ (۱۲۴۸۱)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَرْکَبُ قَوْمٌ مِنْ أُمَّتِی ثَبَجَ الْبَحْرِ، أَوْ ثَبَجَ ہٰذَا الْبَحْرِ، ہُمُ الْمُلُوکُ عَلَی الْأَسِرَّۃِ، أَوْ کَالْمُلُوکِ عَلَی الْأَسِرَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۳۵۵۴)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت میں سے ایک قوم اس سمندر کی سطح پر سوار ہوگی، وہ یوں لگیں گے جیسے تختوں پر بادشاہ بیٹھے ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(12481)