۔ (۱۲۶۲)عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہما قاَلَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِذَا أَذَّنَ الْمُؤََذِّنُ ھَرَبَ الشَّیْطَانُ حَتّٰییَکُونَ بِالرَّ وْحَائِ۔)) وَھِیَ مِنَ الْمَدِیَنۃَ ثَـلَاثُونَ مِیلاً۔ (مسند احمد: ۱۴۴۵۷)
سیّدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب مؤذن اذان کہتا ہے تو شیطان بھاگ جاتا ہے، یہاں تک کہ روحاء مقام تک پہنچ جاتا ہے، اور یہ مقام مدینہ سے تیس میل کے فاصلہ پر ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1262)