۔ (۱۲۶۴) عَنْ جَابِرِ بِنْ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللہ عنہ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِذَا ثُوِّبَ بِالصَّلَاۃِ فُتِحَتْ أَبْوَابُ السَّمَائِ وَاسْتُجِیْبَ الدُّعَائُ ۔)) (مسند احمد: ۱۴۷۴۵)
جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب نماز کے لیے بلایا جاتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دعا قبول ہو جاتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1264)