۔ (۱۲۵۶۰)۔ عَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَّاصٍ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لِبَنِیْ نَاجِیَۃَ: ((اَنَا مِنْہُمْ وَھُمْ مِنِّی۔)) (مسند احمد: ۱۴۴۷)
ایک دوسری روایت جو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کے بھتیجے سے مروی ہے، اس میں ہے کہ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں بنو ناجیہ کا ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ قبیلہ مجھ سے ہے۔ اس روایت کی سند میں سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا جاتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12561)