۔ (۱۲۵۶۴)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((قُرَیْشٌ وَالْأَنْصَارُ وَجُہَیْنَۃُ وَمُزَیْنَۃُ وَأَسْلَمُ وَغِفَارٌ وَأَشْجَعُ مَوَالِیَّ، لَیْسَ لَہُمْ مَوْلًی دُونَ اللّٰہِ وَرَسُولِہِ۔)) (مسند احمد: ۷۸۹۱)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قریش، انصار، جہینہ، مزینہ، بنو اسلم، بنو غفار اور بنواشجع یہ سب میرے حلیف ہیں، ان کا اللہ اور اس کے رسول کے سوا کوئی دوسرا حلیف نہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(12564)