۔ (۱۲۵۶۵)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَأَسْلَمُ وَغِفَارٌ وَشَیْئٌ مِنْ مُزَیْنَۃَ وَجُہَیْنَۃَ، أَوْ شَیْئٌ مِنْ جُہَیْنَۃَ وَمُزَیْنَۃَ خَیْرٌ عِنْدَ اللّٰہِ۔)) قَالَ: أَحْسِبُہُ قَالَ: ((یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنْ أَسَدٍ وَغَطَفَانَ وَہَوَازِنَ وَتَمِیمٍ۔)) (مسند احمد: ۷۱۵۰)
سیدناابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بنو اسلم اوربنو غفار اور مزینہ اور جہینہ قبیلے کے کچھ لوگ اللہ کے ہاں بہترین لوگ ہیں، راوی کہتا ہے: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ یہ قبائل اللہ تعالیٰ کے ہاں قیامت کے دن بنو اسد بنو غطفان، بنو ہوازن اور بنو تمیم سے افضل اور بہتر ہوں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12565)