۔ (۱۲۵۸۱)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لَتَضْرِبَنَّ مُضَرُ عِبَادَ اللّٰہِ حَتّٰی لَا یُعْبَدَ لِلّٰہِ اسْمٌ، وَلَیَضْرِبَنَّہُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَتّٰی لَا یَمْنَعُوا ذَنَبَ تَلْعَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۱۱۸۴۳)
سیدناابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بنو مضر اللہ کے بندوں کو اس حدتک ماریں گے کہ اللہ کی عبادت کرنے والا کوئی نام نہیں رہے گا، پھر اہل ایمان ان کو ضرور ضرور اس طرح ماریں گے اور وہ ذلیل و رسوا ہو کر رہ جائیں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12581)