۔ (۱۲۵۹۵)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ سَابِطٍ، عَنْ عَیَّاشِ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((لَا تَزَالُ ہٰذِہِ الْأُمَّۃُ بِخَیْرٍ مَا عَظَّمُوا ہٰذِہِ الْحُرْمَۃَ حَقَّ تَعْظِیمِہَا، فَإِذَا تَرَکُوہَا وَضَیَّعُوْہَا ہَلَکُوْا)) (مسند احمد: ۱۹۲۵۹)
سیدنا عیاش بن ابی ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ امت جب تک مکہ کی حرمت کا پاس و لحاظ رکھے گی، خیر و سلامتی کے ساتھ رہے گی اور جب وہ اس حرمت کو چھوڑدیں گے اور ضائع کریں گے تو وہ خود بھی تباہ ہو جائیںگے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12595)