۔ (۱۲۷)۔عَنْ أَبِیْ مَالِکٍ الْأَشْجَعِیِّ عَنْ أَبِیْہِ (طَارِقِ بْنِ أَشْیَمَ ؓ) أَنَّہٗ سَمِعَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَہُوَ یَقُوْلُ لِقَوْمٍ: ((مَنْ وَحَّدَ اللّٰہَ وَ کَفَرَ بِمَا یُعْبَدُ مِنْ دُوْنِہٖ حَرَّمَ اللّٰہُ مَالَہٗ وَدَمَہٗ وَ حِسَابُہٗ عَلَی اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ۔)) (مسند أحمد: ۲۷۷۵۵)
سیدنا طارق بن اشیم ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کے بارے میں فرمایا: جو آدمی اللہ تعالیٰ کو یکتا و یگانہ قرار دے گا اور اللہ تعالیٰ کے علاوہ جن کی پوجاپاٹ کی جاتی ہے، ان سب کا انکار کر دے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کے مال اور خون کو حرام قرار دے گا اور اس کا حساب اللہ تعالیٰ پر ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(127)