۔ (۱۲۶۰۰)۔ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((خَیْرُ مَا رُکِبَتْ إِلَیْہِ الرَّوَاحِلُ مَسْجِدُ إِبْرَاہِیمَ عَلَیْہِ السَّلَام وَمَسْجِدِیْ۔)) (مسند احمد: ۱۴۶۶۷)
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جن مقامات کی طرف اونٹوں پر سفر کیا جاتا ہے، ان میں سے سب سے افضل اور بہترین مقامات ابراہیم علیہ السلام کی مسجد اور میری مسجد ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12600)