۔ (۱۲۶۱۰)۔ وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ رَسُولُ
اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((لِکُلِّ نَبِیٍّ حَرَمٌ وَحَرَمِی الْمَدِینَۃُ، اللَّہُمَّ إِنِّی أُحَرِّمُہَا بِحُرَمِکَ، أَنْ لَا یُؤْوٰی فِیہَا مُحْدِثٌ، وَلَا یُخْتَلٰی خَلَاہَا، وَلَا یُعْضَدُ شَوْکُہَا، وَلَا تُؤْخَذُ لُقَطَتُہَا إِلَّا لِمُنْشِدٍ۔)) (مسند احمد: ۲۹۲۰)
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر نبی کا کوئی نہ کوئی حرم ہوتا ہے اور میرا حرم مدینہ ہے، اے اللہ! میں اسے آپ کی اجازت سے حرم قرار دیتا ہوں، کوئی بدعتی یا گناہ گار یہاں پناہ نہ لے سکے، یہاں کے درخت نہ کاٹے جائیں اور نہ گھاس کاٹی جائے اور اعلان کرنے والے کے علاوہ کسی دوسری کے لیے یہاں کی گری ہوئی چیز اٹھانے کی اجازت نہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(12610)