۔ (۱۲۶۱۲)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَی لِسَانِی مَا بَیْنَ لَابَتَیِ الْمَدِینَۃِ۔)) ثُمَّ جَائَ بَنِی حَارِثَۃَ، فَقَالَ: ((یَا بَنِی حَارِثَۃَ مَا أُرَاکُمْ إِلَّا قَدْ خَرَجْتُمْ مِنَ الْحَرَمِ۔)) ثُمَّ نَظَرَ فَقَالَ: ((بَلْ أَنْتُمْ فِیہِ، بَلْ أَنْتُمْ فِیہِ۔)) (مسند احمد: ۷۸۳۱)
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے یہ بھی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مدینہ کے دو حرّوں کے درمیان والی جگہ کو میری زبان کے ذریعے حرم قرار دیا ہے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنو حارثہ کے ہاں گئے اور فرمایا: بنو حارثہ! میرا خیال ہے کہ تمہاری سکونت حرم سے باہر ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غور سے دیکھا اور فرمایا: نہیں،نہیں، تم حرم کے اندر ہی ہو، تم حرم کے اندر ہی ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(12612)