۔ (۱۲۶۱۳)۔ وَعَنْہُ فِیْ اُخْرٰی قَالَ: عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ قَالَ: حَرَّمَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَا بَیْنَ لَابَتَیِ الْمَدِینَۃِ، قَالَ أَبُو ہُرَیْرَۃَ: فَلَوْ وَجَدْتُ الظِّبَائَ مَا بَیْنَ لَابَتَیْہَا مَا ذَعَرْتُہَا، وَجَعَلَ حَوْلَ الْمَدِینَۃِ اثْنَیْ عَشَرَ مِیلًا حِمًی۔ (مسند احمد: ۷۷۴۰)
سیدنا ابوہریر ہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کے دو حرّوں کے درمیان والی جگہ کو حرم قرار دیا ہے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر میں ان دو حرّوں کے درمیان ہرن پاؤں تو میں ان کو ڈراتا دھمکاتا نہیں اور آپ نے مدینہ کے ارد گرد بار ہ میل کو حرم قرار دیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12613)