Blog
Books



۔ (۱۲۶۱۶)۔ وَعَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ اَبِیْ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: رَاَیْتُ سَعْدَ بْنَ اَبِیْ وَقَّاصٍ اَخَذَ رَجُلًا یَصِیْدُ فِی حَرَمِ الْمَدِیْنَۃِ الَّذِیْ حَرَّمَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَسَلَبَہُ ثِیَابَہُ، فَجَائَ مَوَالِیہِ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَرَّمَ ہٰذَا الْحَرَمَ، وَقَالَ: ((مَنْ رَأَیْتُمُوہُیَصِیدُ فِیہِ شَیْئًا فَلَہُ سَلَبُہُ۔)) فَلَا أَرُدُّ عَلَیْکُمْ طُعْمَۃً أَطْعَمَنِیہَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، وَلٰکِنْ إِنْ شِئْتُمْ أَعْطَیْتُکُمْ ثَمَنَہُ، وَقَالَ عَفَّانُ مَرَّۃً: إِنْ شِئْتُمْ أَنْ أُعْطِیَکُمْ ثَمَنَہُ أَعْطَیْتُکُمْ۔ (مسند احمد: ۱۴۶۰)
سلیمان بن ابی عبداللہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے حرم مدینہ، جسے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حرم قرار دیا تھا، میںایک آدمی کو شکار کرتے دیکھا تو انھوں نے اس کے کپڑے اپنے قبضے میں لے لیے، اس کی برادری کے لوگ آئے، تو سیدنا سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اس حرم کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حرم قرار دیا اور فرمایاکہ تم اس حرم میں کسی کو شکار کرتا دیکھو تو اس سے چھینا ہوا مال اس کا ہو گا۔ پس جو چیز رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے دی ہے، میں تو اسے واپس نہیں کروں گا، البتہ اگر تم چاہتے ہو تو میں اس کی قیمت تمہیں دے دیتا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(12616)
Background
Arabic

Urdu

English