۔ (۱۲۶۱۷)۔ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ سَعْدًا رَکِبَ إِلٰی قَصْرِہِ بِالْعَقِیقِ، فَوَجَدَ غُلَامًا یَخْبِطُ شَجَرًا أَوْ یَقْطَعُہُ فَسَلَبَہُ، فَلَمَّا رَجَعَ سَعْدٌ جَائَ ہُ أَہْلُ الْغُلَامِ فَکَلَّمُوہُ أَنْ یَرُدَّ مَا أَخَذَ مِنْ غُلَامِہِمْ، فَقَالَ: مَعَاذَ اللّٰہِ أَنْ أَرُدَّ شَیْئًا نَفَّلَنِیہِ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَأَبٰی أَنْ یَرُدَّ عَلَیْہِمْ۔ (مسند احمد: ۱۴۴۳)
عامر بن سعد سے روایت ہے کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سواری پر سوار ہو کر وادیٔ عقیق میں واقع اپنے محل کی طرف جارہے تھے، انہوں نے ایک لڑکے کو دیکھا جو درختوں کے پتے جھاڑ رہا تھایاکاٹ رہا تھا، انہوں نے اس کا سازو سامان چھین لیا، جب سیدنا سعد رضی اللہ عنہ واپس آئے تو اس لڑکے کی برادری کے لوگوںنے آکر درخواست کی کہ انہوں نے اس لڑکے کا جو سامان قبضے میں لیا ہے، وہ اسے واپس کر دیں، لیکن انہوں نے کہا: اللہ کی پناہ، ایسا نہیں ہوسکتا کہ جو چیز اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دی ہو، میں وہ واپس کر دوں اور انہوں نے وہ سامان واپس کرنے سے انکار کردیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12617)