۔ (۱۲۶۱۹)۔ عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ: خَطَبَ مَرْوَانُ النَّاسَ، فَذَکَرَ مَکَّۃَ وَحُرْمَتَہَا،
فَنَادَاہُ رَافِعُ بْنُ خَدِیجٍ فَقَالَ: إِنَّ مَکَّۃَ إِنْ تَکُنْ حَرَمًا، فَإِنَّ الْمَدِینَۃَ حَرَمٌ، حَرَّمَہَا رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، وَہُوَ مَکْتُوبٌ عِنْدَنَا فِی أَدِیمٍ خَوْلَانِیٍّ، إِنْ شِئْتَ أَنْ نُقْرِئَ کَہُ، فَعَلْنَا فَنَادَاہُ مَرْوَانُ أَجَلْ، قَدْ بَلَغَنَا ذٰلِکَ۔ (مسند احمد: ۱۷۴۰۴)
نافع بن جبیرسے مروی ہے کہ مروان نے لوگوں کو خطبہ دیا اور اس نے مکہ اورحرم مکہ کا ذکر کیا، سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ نے بلند آواز سے اسے مخاطب کر کے کہا: اگر مکہ حرم ہے تو مدینہ منورہ بھی حرم ہے، جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حرم قرار دیا ہے اور یہ مسئلہ ہمارے پاس خولانی چمڑے میں لکھا ہوا موجود ہے، اگر تم چاہو تو میں وہ تحریر تمہیں پڑھا سکتا ہوں، تو مروان نے بھی بآواز بلند کہا: ہاں ہاں یہ مسئلہ ہمیں بھی معلوم ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12619)