۔ (۱۲۶۲۴)۔ عَنْ یَعْلَی بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ ہُرْمُزَ، أَنَّ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عَبَّادٍ الزُّرَقِیَّ، أَخْبَرَہُ أَنَّہُ کَانَ یَصِیدُ الْعَصَافِیرَ فِی بِئْرِ إِہَابٍ وَکَانَتْ لَہُمْ، قَالَ: فَرَآنِی عُبَادَۃُ بْنُ الصَّامِتِ وَقَدْ أَخَذْتُ الْعُصْفُورَ، فَیَنْزِعُہُ مِنِّی فَیُرْسِلُہُ وَیَقُولُ: أَیْ بُنَیَّ! إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَرَّمَ مَا بَیْنَ لَابَتَیْہَا، کَمَا حَرَّمَ إِبْرَاہِیمُ مَکَّۃَ۔ (مسند احمد: ۲۳۰۸۴)
عبداللہ بن عباد زرقی سے مروی ہے کہ وہ اِہاب کنویں کے قریب چڑیوں کا شکا رکر رہے تھے، یہ ان کا اپنا کنواں تھا، وہ کہتے ہیں: سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے مجھے وہاں دیکھ لیا، جبکہ میں نے ایک چڑیا پکڑی ہوئی تھی، انہوںنے وہ مجھ سے چھین کر چھوڑ دی اور کہا: پیارے بیٹے! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کے دو حرّوں کے درمیان والی جگہ کو اسی طرح حرم قرار دیا ہے، جیسے ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12624)