۔ (۱۲۶۳۰)۔ عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمًا وَنَظَرَ إِلَی الشَّامِ، فَقَالَ: ((اللَّہُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِہِمْ۔)) وَنَظَرَ إِلَی الْعِرَاقِ، فَقَالَ نَحْوَ ذٰلِکَ، وَنَظَرَ قِبَلَ کُلِّ أُفُقٍ فَفَعَلَ ذٰلِکَ، وَقَالَ: ((اللَّہُمَّ ارْزُقْنَا مِنْ ثَمَرَاتِ الْأَرْضِ، وَبَارِکْ لَنَا فِی مُدِّنَا وَصَاعِنَا۔)) (مسند احمد: ۱۴۷۴۶)
سیدناجابربن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شام کی طرف رخ کیا اور یہ دعا کی: اے اللہ! ان کے دلوں کو ادھر مائل کردے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عراق کی جانب اور پھر ہر افق کی جانب رخ کر کے یہی دعا فرمائی اور پھر فرمایا: اے اللہ! ہمیں زمین کے پھلوں کا رزق عطا فرما اور ہمارے مد اور صاع میںبرکت فرما دے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12630)