۔ (۱۲۶۳۱)۔ عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ثُمَّ صَلّٰی بِأَرْضِ سَعْدٍ بِأَصْلِ الْحَرَّۃِ عِنْدَ بُیُوتِ السُّقْیَا، ثُمَّ قَالَ: ((اللَّہُمَّ إِنَّ إِبْرَاہِیمَ خَلِیلَکَ وَعَبْدَکَ وَنَبِیَّکَدَعَاکَ لِأَہْلِ مَکَّۃَ، وَأَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُکَ وَنَبِیُّکَ وَرَسُولُکَ أَدْعُوکَ لِأَہْلِ الْمَدِینَۃِ مِثْلَ مَا دَعَاکَ بِہِ إِبْرَاہِیمُ لِأَہْلِ مَکَّۃَ، نَدْعُوکَ أَنْ تُبَارِکَ لَہُمْ فِی صَاعِہِمْ وَمُدِّہِمْ وَثِمَارِہِمْ، اللَّہُمَّ حَبِّبْ إِلَیْنَا الْمَدِینَۃَ کَمَا حَبَّبْتَ إِلَیْنَا مَکَّۃَ، وَاجْـعَلْ مَا بِہَا مِنْ وَبَائٍ بِخُمٍّ، اللَّہُمَّ إِنِّی قَدْ حَرَّمْتُ مَا بَیْنَ لَابَتَیْہَا کَمَا حَرَّمْتَ عَلٰی لِسَانِ إِبْرَاہِیمَ الْحَرَمَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۰۰۷)
سیدناابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور پھر حرہ میں واقع سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کی جگہ میں سقیا کے گھروں کے قریب نماز ادا کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوں دعا کی: اے اللہ! تیرے خلیل، بند ے اور نبی ابراہیم علیہ السلام نے اہل مکہ کے لیے دعا کی تھی، میں محمد تیرا بندہ، نبی اور رسول ہوں، میں تجھ سے اہل مدینہ کے لیے اسی طرح دعا کرتا ہوں، جیسے ابراہیم علیہ السلام نے اہل مکہ کے لیے دعا کی تھی، ہم تجھ سے دعا کرتے ہیں کہ اہل مدینہ کے صاع،مد اور پھلوں میں برکت فرما، اے اللہ! تو نے جس طرح ہمارے دلوں میں مکہ کی محبت رکھی ہے، اسی طرح مدینہ کی محبت بھی ہمارے دلوں میں ڈال دے اور یہاں کی وبا اور بیماری کو (جحفہ کے قریب) خُم میں منتقل کردے، اے اللہ! جس طرح تو نے ابراہیم علیہ السلام کی زبانی مکہ کو حرم قرار دیا ہے، اسی طرح میں مدینہ کی دوحرّوںکے درمیان والی جگہ کو حرام قرار دیتا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(12631)