۔ (۱۲۶۴۰)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((تُفْتَحُ الْأَرْیَافُ فَیَأْتِی نَاسٌ إِلٰی مَعَارِفِہِمْ فَیَذْہَبُونَ مَعَہُمْ، وَالْمَدِینَۃُ خَیْرٌ لَہُمْ لَوْ کَانُوا یَعْلَمُونَ۔)) قَالَہَا مَرَّتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۸۵۷۶)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خوشحالی اور آسودگی والی زمین فتح ہوگی تو کچھ لوگ اپنے دوستوں کے ہمراہ ادھر منتقل ہوجائیں گے، حالانکہ مدینہ کی سکونت ان کے لیے بہتر ہوگی، لیکن کاش وہ یہ بات جان لیں۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12640)