۔ (۱۲۶۴۳)۔ وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ، اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَیَاْتِیَنَّ عَلَی الْمَدِیْنَۃِ زَمَانٌ یَنْطَلِقُ النَّاسُ فِیْہَا اِلٰی الْآفق، یَلْتَمِسُوْنَ الرَّخَائَ، فَیَجِدُوْنَ رَخَائً، ثُمَّ یَاُتْوُنَ فَیَتَحَمَّلُوْنَ بِاَھْلِیْہِمْ اِلَی الرَّخَائِ، وَالْمَدِیْنَۃُ خَیْرٌ لَھُمْ لَوْ کَانُوْا یَعْلَمُوْنَ۔)) (مسند احمد: ۱۴۷۳۶)
سیدناجابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ لوگ خوش حالی کی تلاش میں مدینہ سے نقل مکانی کر کے ادھر اُدھر چلے جائیں گے، جب وہ وہاں خوش حالی پائیں گے تو آخر اپنے اہل و عیال کو بھی وہیں لے جائیں گے، حالانکہ اگر وہ جانتے ہوں تو مدینہ ان کے لیے بہر حال بہتر ہوگا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12643)