۔ (۱۲۶۴۶)۔ وَعَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَخْبَرَہُ، أَنَّ أَسْمَائَ بِنْتَ عُمَیْسٍ أَخْبَرَتْنِی، أَنَّہَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((لَا یَصْبِرُ عَلٰی لَأْوَائِ الْمَدِینَۃِ وَشِدَّتِہَا أَحَدٌ إِلَّا کُنْتُ لَہُ شَفِیعًا أَوْ شَہِیدًایَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۲۵)
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو کوئی مدینہ میں پیش آنے والے مصائب و شدائد پر صبرکرے گا، میں قیامت کے دن اس کے حق میں سفارشی یا گواہ بنوں گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12646)