۔ (۱۲۶۵۷)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَجِیئُ الدَّجَّالُ فَیَطَأُ الْأَرْضَ إِلَّا مَکَّۃَ وَالْمَدِینَۃَ، فَیَأْتِی الْمَدِینَۃَ فَیَجِدُ بِکُلِّ نَقْبٍ مِنْ نِقَابِہَا صُفُوفًا مِنَ الْمَلَائِکَۃِ، فَیَأْتِی سَبْخَۃَ الْجَرْفِ فَیَضْرِبُ رِوَاقَہُ، فَتَرْجُفُ الْمَدِینَۃُ ثَلَاثَ رَجَفَاتٍ، فَیَخْرُجُ إِلَیْہِ کُلُّ مُنَافِقٍ وَمُنَافِقَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۱۳۰۱۷)
سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دجال ظاہر ہو گا اور وہ تمام روئے زمین کو روند دے گا، ما سوائے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے،جب وہ مدینہ منورہ کی طرف آئے گا، تو وہ اس کے ہر راستے پر فرشتوں کی صفوں کو پائے گا اور مدینہ میں داخل نہیں ہو سکے گا، پھر وہ جرف کی شورزدہ زمین کی طرف جائے گا اوروہاں اپنے ڈیرے ڈالے گا، مدینہ منورہ تین دفعہ جھٹکے گا اور اس میں موجود ہر منافق مرد اور عورت نکل کر اس کی طرف چلا جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12657)