۔ (۱۲۶۶۵)۔ عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ: أَقْبَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَنَزَلْنَا ذَا الْحُلَیْفَۃِ، فَتَعَجَّلَتْ رِجَالٌ إِلَی الْمَدِینَۃِ، وَبَاتَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَبِتْنَا مَعَہُ، فَلَمَّا أَصْبَحَ سَأَلَ عَنْہُمْ فَقِیلَ: تَعَجَّلُوا إِلَی الْمَدِینَۃِ، فَقَالَ: ((تَعَجَّلُوا إِلَی الْمَدِینَۃِ وَالنِّسَائِ، أَمَا إِنَّہُمْ سَیَدَعُونَہَا أَحْسَنَ مَا کَانَتْ۔))ثُمَّ قَالَ: ((لَیْتَ شِعْرِی مَتٰی تَخْرُجُ نَارٌ مِنَ الْیَمَنِ مِنْ جَبَلِ الْوِرَاقِ تُضِیئُ مِنْہَا أَعْنَاقُ الْإِبِلِ بُرُوکًا بِبُصْرٰی کَضَوْئِ النَّہَار۔)) (مسند احمد: ۲۱۶۱۳)
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ سفر سے واپس ہوئے اور ہم ذوالحلیفہ میں ٹھہرے، کچھ لوگ تو مدینہ منورہ کی طرف جلدی چلے گئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات وہیں بسر کی اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہی رات گزاری، صبح ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان حضرات کے متعلق پوچھا کہ وہ کہاں ہیں؟ بتلایا گیا کہ وہ تو مدینہ کی طرف جلدی چلے گئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ مدینہ کی طرف اور اپنی بیویوں کی طرف جلدی چلے گئے، خبردار! عنقریب ایک دور آئے گا کہ مدینہ کی اچھی بھلی حالت ہونے کے باوجود یہ مدینہ کو چھوڑ جائیں گے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کاش کہ مجھے علم ہو کہ یمن کے جبل وارق سے کب وہ آگ نمودار ہوگی، جس سے بصریٰ میں بیٹھے ہوئے اونٹوں کی گردنیں یوں چمکیں گی، جیسے دن میں چمکتی ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(12665)