۔ (۱۲۷۶) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ حَدَّ ثَنِیْ أَبِیْ ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ثَنَا شُعْبَۃُ سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ یَعْنِیْ اَلْمُؤََذِّنَ یُحَدِّثُ عَنْ مُسْلِمٍ أَبِیْ الْمُثَنّٰییُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ إِنَّمَا کَانَ الْأَذَانُ عَلٰی عَہْدِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَرَّتَیْنِ، وَقَالَ حَجَّاجٌ یَعْنِیْ مَرَّتَیْنِ مَرَّتَیْنِ، وَالإْ قَامَۃُ مَرَّۃً غَیْرَ أَنَّہٗیَقُوْلُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاۃُ، وَکُنَّا إِذَا سَمِعْنَا الإِْقَامَۃَ تَوَضَّاْنَا ثُمَّ خَرَجْنَا إِلیَ الصَّلَاۃِ، قَالَ شُعْبَۃُ لَا أَحْفَظُ غَیْرَ ھَذَا۔(مسند احمد: ۵۵۶۹)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اذان (کے کلمات) دو دو مرتبہ او راقامت کے ایک ایک مرتبہ تھے، البتہ مؤذن اقامت میں قَدْقَامَتِ الصَّلَاۃُ، قَدْقَامَتِ الصَّلَاۃُ (دو دفعہ) کہتا تھا، اور ہم جس وقت اقامت سنتے تو وضو کر کے نماز کے لیے نکلتے تھے۔امام شعبہ کہتے ہیں: مجھے تو صرف یہی کچھ یاد ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1276)