۔ (۱۲۷۰۴)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ قَیْسِ بْنِ مَخْرَمَۃَ قَالَ: أَقْبَلْتُ مِنْ مَسْجِدِ بَنِی عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ بِقُبَائَ عَلٰی بَغْلَۃٍ لِی، قَدْ صَلَّیْتُ فِیہِ، فَلَقِیتُ عَبْدَ اللّٰہِ بْنَ عُمَرَ مَاشِیًا، فَلَمَّا رَأَیْتُہُ نَزَلْتُ عَنْ بَغْلَتِی، ثُمَّ قُلْتُ: اِرْکَبْ أَیْ عَمِّ! قَالَ: أَیِ ابْنَ أَخِی، لَوْ أَرَدْتُ أَنْ أَرْکَبَ الدَّوَابَّ لَرَکِبْتُ، وَلٰکِنِّی رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَمْشِی إِلٰی ہٰذَا الْمَسْجِدِ حَتّٰییَأْتِیَ فَیُصَلِّیَ فِیہِ، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَمْشِیَ إِلَیْہِ کَمَا رَأَیْتُہُیَمْشِی، قَالَ: فَأَبٰی أَنْ یَرْکَبَ وَمَضٰی عَلٰی وَجْہِہِ۔ (مسند احمد: ۵۹۹۹)
عبداللہ بن قیس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:میں قبا ء میں واقع مسجد بنی عمرو بن عوف میں نماز پڑھ کر اپنے خچر پر سوار ہو کر واپس آرہا تھا، راستے میں مجھے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ پیدل چلتے مل گئے، میں نے انہیں دیکھا تو میں اپنے خچر سے اترآیا اورمیں نے کہا: چچا جان! آ پ اس پر سوار ہو جائیں، انہوں نے کہا: بھتیجے! میںسواری پر سوار ہونا چاہتا تو ہوسکتا تھا، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس مسجد کی طرف پیدل چل کرجاتے دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جا کر وہاں نماز ادا کی، پس میں یہ پسند کرتا ہوں کہ جس طرح میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیدل جاتے دیکھا ہے، میں بھی پیدل ہی جاؤں اور انہوںنے سوار ہونے سے انکا ر کر دیا اور اسی طرح روانہ ہوگئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12704)