۔ (۱۲۷۹) عَنْ عَوْنِ بِنْ أَبِیْ جُحَیْفَۃَ عَنْ أَبِیْہِ (أبِیْ جُحَیْفَۃَ رضی اللہ عنہ ) قَالَ رَأَیْتُ بِلَالًا یُؤََذِّنُ وَیَدُوْرُ وَأَتَتَبَّعُ فَاہُ ھَاھُنَا وَھَاھُنَا (زَادَفیِ رَوِایَۃٍیَعْنِییَمِینًا وَشِمَالاً وَاِصْبَعَاہُ فیِ أُذُنَیْہِ۔ (مسند احمد: ۱۸۹۶۶)
سیّدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ کو اذان کہتے ہوئے دیکھا کہ وہ (حی علی الصلاۃ اور حی علی الفلاح کہتے وقت) گھوم رہے تھے اور میں ان کے منہ کو اِدھر اُدھرہوتا ہوا دیکھ رہا تھا۔ ایک روایت میں مزید فرمایا: کہ دائیں بائیں گھوم رہے تھے او راپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں رکھے ہوئے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1279)