۔ (۱۲۷۲۳)۔ عَنِ الْجُرَیْرِیِّ، عَنْ أَبِی الْمَشَّائِ، وَہُوَ لَقِیطُ بْنُ الْمَشَّائِ، عَنْ أَبِی أُمَامَۃَ قَالَ: لَا تَقُومُ السَّاعَۃُ حَتّٰییَتَحَوَّلَ خِیَارُ أَہْلِ الْعِرَاقِ إِلَی الشَّامِ، وَیَتَحَوَّلَ شِرَارُ أَہْلِ الشَّامِ إِلَی الْعِرَاقِ، وَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((عَلَیْکُمْ بِالشَّامِ۔)) قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: أَبُو الْمُثَنّٰییُقَالُ لَہُ: لَقِیطٌ، وَیَقُولُونَ: ابْنُ الْمُثَنّٰی وَأَبُو الْمُثَنّٰی۔ (مسند احمد: ۲۲۴۹۷)
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:قیامت اس وقت تک بپا نہ ہوگی، جب تک کہ اہل عراق میں سے اچھے لوگ شام کی طرف اور شام کے بد ترین لوگ عراق کی طرف منتقل نہ ہوجائیں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم شام کے ملک میں سکونت اختیار کرنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12723)