۔ (۱۲۸۱) عَنْ عُثْمَانَ بِنِ أَبِی الْعَاصِ رضی اللہ عنہ قَالَ: قُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! اِجْعَلْنِی إِمَامَ قَوْمِیْ۔ فَقَالَ: ((أَنْتَ إِمَامُہُمْ، وَاقْتَدِ بِأَضْعَفِہِمْ، وَاتَّخِذْ مُؤََذِّنًا لا یَأَخُذُ عَلٰی أَذَانِہِ أَجْرًا۔)) (مسند احمد: ۱۶۳۸۰)
سیّدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے میری قوم کا امام بنا دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: (ٹھیک ہے)، تو اُن کا امام ہے، ان میں سے زیادہ کمزور کا خیال رکھنا او رایسا مؤذن مقرر کرنا جو اپنی اذان پر اجرت نہ لیتا ہو۔
Musnad Ahmad, Hadith(1281)