۔ (۱۲۷۳۹)۔ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِیہِ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَفَعَ رَأْسَہُ إِلَی السَّمَائِ فَقَالَ: ((أَتَاکُمْ أَہْلُ الْیَمَنِ کَقِطَعِ السَّحَابِ خَیْرُ أَہْلِ الْأَرْضِ۔)) فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ مِمَّنْ کَانَ عِنْدَہُ وَمِنَّا یَا رَسُولَ اللّٰہِ، قَالَ: ((کَلِمَۃً خَفِیَّۃً إِلَّا أَنْتُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۶۸۸۰)
سیدناجبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آسمان کی طرف اپنا سر اٹھا کر فرمایا: تمہارے پاس اہل یمن آئے ہیں، بادلوں کے ٹکڑوں کی مانند خوش منظر اور مفید ہیں، یہ روئے زمین کے تمام لوگوں سے زیادہ بھلائی والے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے ایک آدمی نے کہا: اللہ کے رسول! اور ہم؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آہستہ سے فرمایا: تمہارے سوا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12739)