۔ (۱۲۷۴۱)۔ عَنْ عُتْبَۃَ بْنِ عَبْدٍ أَنَّہُ قَالَ: إِنَّ رَجُلًا قَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! الْعَنْ أَہْلَ الْیَمَنِ
فَإِنَّہُمْ شَدِیدٌ بَأْسُہُمْ، کَثِیرٌ عَدَدُہُمْ، حَصِینَۃٌ حُصُونُہُمْ، فَقَالَ: ((لَا۔)) ثُمَّ لَعَنَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْأَعْجَمِیِّینَ، وَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِذَا مَرُّوا بِکُمْ یَسُوقُونَ نِسَائَہُمْ یَحْمِلُونَ أَبْنَائَہُمْ عَلٰی عَوَاتِقِہِمْ فَإِنَّہُمْ مِنِّی وَأَنَا مِنْہُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۷۷۹۷)
سیدناعتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول ! آپ اہل یمن پر لعنت کریں، کیونکہ وہ بڑے جنگجو ہیں، تعداد میں بہت زیادہ ہیں اور ان کے قلعے بھی مضبوط ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، میں ان پر لعنت نہیں کروں گا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عجمیوں پر لعنت فرمائی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ یمنی اپنی عورتوں کو اپنے ساتھ لے کر اور اپنے بچوں کو کاندھوں پر اٹھائے تمہارے قریب سے گزریں گے، یہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(12741)