۔ (۱۲۷۴۵)۔ عَنْ ثَوْبَانَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنِّی لَبِعُقْرِ حَوْضِی أَذُودُ عَنْہُ لِأَہْلِ الْیَمَنِ، أَضْرِبُ بِعَصَایَ حَتّٰییَرْفَضَّ عَلَیْہِمْ۔)) فَسُئِلَ عَنْ عَرْضِہِ، فَقَالَ: ((مِنْ مُقَامِی إِلٰی عُمَانَ۔)) وَسُئِلَ عَنْ شَرَابِہِ فَقَالَ: ((أَشَدُّ بَیَاضًا مِنَ اللَّبَنِ، وَأَحْلٰی مِنَ الْعَسَلِ، یَنْشَعِبُ فِیہِ مِیزَابَانِیَمُدَّانِہِ مِنْ الْجَنَّۃِ، أَحَدُہُمَا مِنْ ذَہَبٍ وَالْآخَرُ مِنْ وَرِقٍ۔)) (مسند احمد: ۲۲۷۹۰)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خادم سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں اپنے حوض کے کنارے پر موجود ہوں گا لوگوں کو پیچھے ہٹاؤں گا تاکہ اہل یمن قریب آکر آسانی سے پانی پی سکیں، میں اپنا عصا لوگوں کے اوپر سے لہراؤں گا۔ آپ سے حوض کو ثر کے عرض کے بارے میں پوچھا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کا عرض میری اس جگہ سے عمان تک کے برابر ہوگا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کے مشروب کی ہیئت کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہوگا، جنت سے دو پر نالے بہہ کر اس میں گررہے ہیں گے، ایک سونے کا ہوگا اور دوسرا چاندی کا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12745)