۔ (۱۲۷۴۸)۔ وَعَنْ أَبِیْ بَرْزَۃَیَقُولُ: بَعَثَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رَجُلًا إِلٰی حَیٍّ مِنْ أَحْیَائِ الْعَرَبِ، فَضَرَبُوْہُ وَسَبُّوْہُ فَرَجَعَ إِلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَشَکَا ذٰلِکَ إِلَیْہِ، فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((لَوْ أَہْلَ عَمَّانَ أَتَیْتَ مَا ضَرَبُوْکَ وَلَا سَبُّوْکَ۔)) (مسند احمد: ۲۰۰۰۹)
سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کو کسی عربی قبیلے کی طرف نمائندہ بنا کر روانہ فرمایا، تو اس قبیلہ والوں نے اسے مارا اوربرا بھلا بھی کہا، اس نے واپس آکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس کی شکایت کی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اہل عمان کے ہاں جاتے تو وہ تمہیں نہ مارتے اور نہ برا بھلا کہتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12748)