۔ (۱۲۷۵۵)۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ الْاَسْلَمِیِّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((سَتَکُونُ بَعْدِی بُعُوثٌ کَثِیرَۃٌ، فَکُونُوْا فِی بَعْثِ خُرَاسَانَ، ثُمَّ انْزِلُوا مَدِینَۃَ مَرْوَ، فَإِنَّہُ بَنَاہَا ذُو الْقَرْنَیْنِ، وَدَعَا لَہَا بِالْبَرَکَۃِوَلَایَضُرُّ أَہْلَہَا سُوئٌ۔)) (مسند احمد: ۲۳۴۰۶)
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میرے بعد بہت سے لشکر روانہ کیے جائیںگے، تم کوشش کرکے خراسان کی طرف جانے و الے لشکر میں شامل ہونا اور جا کر مرو شہر میں قیام کرنا، کیونکہ ذوالقرنین نے اس شہر کو بنایا تھا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی تھی، یہاںکے لوگوں کو کوئی بری چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12755)