۔ (۱۲۷۵۶)۔ عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّکُمْ سَتَفْتَحُونَ مِصْرَ، وَہِیَ أَرْضٌ یُسَمَّی فِیہَا الْقِیرَاطُ، فَإِذَا فَتَحْتُمُوہَا فَأَحْسِنُوا إِلٰی أَہْلِہَا، فَإِنَّ لَہُمْ ذِمَّۃً وَرَحِمًا، أَوْ قَالَ: ذِمَّۃً
وَصِہْرًا، فَإِذَا رَأَیْتَ رَجُلَیْنِیَخْتَصِمَانِ فِیہَا فِی مَوْضِعِ لَبِنَۃٍ فَاخْرُجْ مِنْہَا۔)) قَالَ فَرَأَیْتُ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ بْنَ شُرَحْبِیلَ بْنِ حَسَنَۃَ وَأَخَاہُ رَبِیعَۃَ،یَخْتَصِمَانِ فِی مَوْضِعِ لَبِنَۃٍ فَخَرَجْتُ مِنْہَا۔ (مسند احمد: ۲۱۸۵۳)
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ عنقریب مصر کو فتح کرو گے، یہ وہ سر زمین ہے جس میں قیراط استعمال ہوتا ہے، جب تم اسے فتح کر لو تو وہاں کے لوگوں کے ساتھ حسن سلوک کرنا، ان کو امان حاصل ہے اور ان کا میرے ساتھ رشتہ داری کا تعلق بھی ہے اورجب تم وہاںدو آدمیوں کو ایک اینٹ کے برابر جگہ کے بارے میں جھگڑتا دیکھو تو وہاں سے نکل آنا۔ میں نے شرجیل بن حسنہ اور ان کے بھائی ربیعہ کو ایک اینٹ کے برابر جگہ کے بارے میں لڑائی کرتے دیکھا تو میں وہاں سے چلا آیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12756)