۔ (۱۲۷۶۱)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((إِذَا کَانَ ثُلُثُ اللَّیْلِ الْبَاقِییَہْبِطُ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَی السَّمَائِ الدُّنْیَا، ثُمَّ تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَائِ، ثُمَّ یَبْسُطُیَدَہُ، فَیَقُولُ: ہَلْ مِنْ سَائِلٍ یُعْطٰی سُؤْلَہُ، فَلَا یَزَالُ کَذٰلِکَ حَتّٰییَطْلَعَ الْفَجْرُ۔)) (مسند احمد: ۳۶۷۳)
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب رات کا آخری تہائی حصہ ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا پر تشریف لاتے ہیں اور آسمان کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ اپنا ہاتھ پھیلا کر فرماتا ہے: ہے کوئی سوالی، جو مانگے اور وہ اسے دے دیا جائے، طلوع فجر تک یہی کیفیت رہتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12761)