۔ (۱۲۷۶۵)۔ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: کَانَ فُلَانٌ رَدِیفَ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمَ عَرَفَۃَ، قَالَ: فَجَعَلَ الْفَتٰییُلَاحِظُ النِّسَائَ وَیَنْظُرُ إِلَیْہِنَّ، قَالَ: وَجَعَلَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَصْرِفُ وَجْہَہُ بِیَدِہِ مِنْ خَلْفِہِ مِرَارًا، قَالَ: وَجَعَلَ الْفَتٰییُلَاحِظُ إِلَیْہِنَّ، قَالَ: فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((اِبْنَ أَخِی! إِنَّ ہٰذَا یَوْمٌ مَنْ مَلَکَ فِیہِ سَمْعَہُ وَبَصَرَہُ وَلِسَانَہُ غُفِرَ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۳۰۴۱)
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: عرفہ کے دن فلاں آدمی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے سواری پر سوار تھا، وہ آدمی عورتوں کی طرف غور سے دیکھنے لگا اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے پیچھے سے اپنے ہاتھ کے ساتھ اس کے چہرے کو دوسری طرف پھیرتے تھے، لیکن وہ آدمی عورتوں کی طرف برابر دیکھتا رہا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: بھتیجے! آج کے دن جو آدمی اپنے کانوں، آنکھوں اور زبان کو کنٹرول میں رکھ لے گا، اسکی مغفرت کر دی جائے گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12765)