۔ (۱۲۷۶۸)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((إِنَّ مَثَلَ الْمُؤْمِنِ مَثَلُ شَجَرَۃٍ لَا یَسْقُطُ وَرَقُہَا فَمَا ہِیَ؟)) قَالَ: فَقَالُوْا وَقَالُوْا فَلَمْ یُصِیبُوْا، وَأَرَدْتُ أَنْ أَقُولَ: ہِیَ النَّخْلَۃُ فَاسْتَحْیَیْتُ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((ہِیَ النَّخْلَۃُ۔)) (مسند احمد: ۴۸۵۹)
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مومن کی مثال ایک ایسے درخت جیسی ہے، جس کے پتے نہیں جھڑتے، وہ کون سا درخت ہوسکتا ہے؟ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: لوگوں نے مختلف درختوں کے نام لیے، مگر وہ صحیح جواب نہ بتلا سکے، میں نے ارادہ کیا کہ کہہ دوں یہ کھجور کا درخت ہے، مگرمیں جھجک گیا، بالآخر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ کھجور کا درخت ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12768)