۔ (۱۲۷۷۷)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِنْ قَامَتِ السَّاعَۃُ وَبِیَدِ أَحَدِکُمْ فَسِیلَۃٌ، فَإِنْ اسْتَطَاعَ أَنْ لَا یَقُومَ حَتّٰییَغْرِسَہَا فَلْیَفْعَلْ۔)) (مسند احمد: ۱۳۰۱۱)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر قیامت قائم ہو جائے اور تم میں سے کسی ایک کے ہاتھ میں کھجور کا چھوٹا پودا ہو، اگر وہ کھڑا ہونے سے پہلے اسے لگا سکتا ہوتو وہ ضرور ایسا کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12776)