۔ (۱۲۷۷۸)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دَخَلَ نَخْلًا لِاُمِّ مُبَشِّرٍ امْرَاَۃٍ مِنَ الْاَنْصَارِ، فَقَالَ: ((مَنْ غَرَسَ ہٰذَا الْغَرَسَ مُسْلِمٌ اَمْ کَافِرٌ؟)) قَالُوْا: مُسْلِمٌ، قَالَ: ((لَا یَغْرُسُ مُسْلِمٌ غَرْسًا فَیَاْکُلُ مِنْہُ اِنْسَانٌ اَوْ دَابَّۃٌ اَوْ طَائِرٌ اِلَّا کَانَ لَہُ صَدَقَۃً۔)) (مسند احمد: ۱۳۰۳۰)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک انصاری خاتون سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا کے نخلستان میں تشریف لے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دریافت فرمایا: یہ کھجوریں کس نے لگائی ہیں، مسلمان نے یا کافر نے؟ لوگوںنے بتلایا کہ ایک مسلمان نے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی مسلمان کوئی چیز کا شت کرے اور اس میں سے کوئی انسان، جانوریا پرندہ کچھ کھائے تو وہ اس کاشت کرنے والے کے حق میں صدقہ کی مانند ہوتا ہے یعنی اسے اس کا ثواب ملتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12777)