۔ (۱۲۸۶) عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِیْ لَیْلٰی قَالَ: کَانَ عَلِیُّ بِْنُ أَبِیْ طَالِبٍ رضی اللہ عنہ إِذَا سَمِعَ الْمُوََذِّنَ قَالَ کَمَا یَقُولُ، فَإِذَا قَالَ: أشْہَدُ أنْ لَّا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ، قَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ: أشْہَدُ أنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، أَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ، وَأِنَّ الَّذِینَ جَحَدُوْا مُحَمَّدًا ھُمْ الْکَاذِبُوْنَ۔ (مسند احمد: ۹۶۵)
عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ جب مؤذن کو اذان کہتے ہوئے سنتے تو جیسے وہ کہتا ویسے ہی کہتے، اور جب وہ أشہد أن لا إلہ إلا اللّٰہ اور أشہد أن محمدا رسول اللّٰہ کہتا توسیّدنا علی رضی اللہ عنہ بھی أشہد أن لا إلہ إلا اللّٰہاور أشہد أن محمدا رسول اللّٰہ ہی کہتے ، لیکن اس کے ساتھ یہ بھی کہا کرتے تھے کہ ((وَأِنَّ الَّذِینَ جَحَدُوْا مُحَمَّدًا ھُمْ الْکَاذِبُوْنَ)) یقینا جن لوگوں نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انکار کیا ہے وہی جھوٹے ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(1286)