۔ (۱۲۷۹۳)۔ وَعَنْ زَکَرِیَّا بْنِ سَلَامٍ یُحَدِّثُ عَنْ اَبِیْہِ عَنْ رَجُلٍ قَالَ: اِنْتَہَیْتُ اِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَھُوَ یَقُوْلُ:((اَیُّہَاالنَّاسُ عَلَیْکُمْ بِالْجَمَاعَۃِ وَاِیَّاکُمْ وَالْفُرْقَۃَ۔)) ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَھَا اِسْحٰقُ (اَحَدُ الرُّوَاۃِ)۔ (مسند احمد:۲۳۵۳۳ )
ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:ایک دفعہ جب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچا تواس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یوں ارشاد فرما رہے تھے : لوگو! تم جماعت کے ساتھ مل کر رہنا اور تفرقہ بازی سے بچ کر رہنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ دہرائی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12793)