۔ (۱۲۸۰۱)۔ حَدَّثَنَا عَبْدُاللّٰہِ حَدَّثَنِیْ اَبِیْ ثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃ عَنْ اِسْمَاعِیْلَ اَنَّہٗسَمِعَقَیْسًایَقُوْلُ: سَمِعْتُ الصُّنَابِحِیَّ الْاَحْمَسِیَّ
یَقُوْلُ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ:((اَلَا اِنِّیْ فَرَطُکُمْ عَلٰی الْحَوْضِ وَاِنِّیْ مُکَاثِرٌ بِکُمُ الْاُمَمَ، فَلَا تَقْتَتِلَنَّ بَعْدِیْ)) (مسند احمد: ۱۹۲۷۹)
سیدنا صنابحی احمسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تم سے پہلے حوضِ کوثر پر موجود ہوںگا اور میں تمہاری کثرت ِ تعداد کی بنا پر دوسری امتوں پر فخر کروں گا، لہذا تم میرے بعد آپس میں قتال نہ کرنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12801)