۔ (۱۲۸۱۴)۔ وَعَنْ رِبْعِیٍّ قَالَ: سَمِعْتُ رَجُلًا فِیْ جَنَازَۃِ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِ رضی اللہ عنہ یَقُوْلُ: سَمِعْتُ صَاحِبَ ہٰذَا السَّرِیْرِیَقُوْلُ: مَا بِیْ بَاْسٌ مَاسَمِعْتُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((وَلَئِنِ اقْتَتَلْتُمْ لَاَدْخُلَنَّ بَیْتِیْ، فَلَئِنْ دَخَلَ عَلَیَّ لَاَقُوْلَنَّ ھَا بُوْئَ بِاِثْمِیْ وَاِثْمِکَ۔)) (مسند احمد: ۲۳۶۹۶)
ربعی کہتے ہیں: میںنے سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے جنازے میں ایک آدمی کو یہ کہتے ہوئے سنا: میں نے اس چار پائی پر لیٹے ہوئے آدمی کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا تھا، وہ ایک دفعہ کہہ رہا تھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث سننے کے بعد مجھے کوئی حرج محسوس نہیں ہو رہی، اگر تم آپس میں لڑ پڑو گے تو میںاپنے گھر میں داخل ہو جاؤں گا اور اگر کوئی (ظالم) میرے گھر میں گھس آیا تو میں کہوں گا: لیجئے(کر لے قتل) اور پھر میرے اور اپنے گناہ کے ساتھ واپس چلا جا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12814)