وَعَن أبي مَالك الْأَشْجَعِيّ قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي: يَا أَبَتِ إِنَّكَ قَدْ صليت خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بكر وَعمر وَعُثْمَان وَعلي هَهُنَا بِالْكُوفَةِ نَحْوًا مِنْ خَمْسِ سِنِينَ أَكَانُوا يَقْنُتُونَ؟ قَالَ: أَيْ بُنَيَّ مُحْدَثٌ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْن مَاجَه
ابومالک اشجعی ؒ بیان کرتے ہیں میں نے اپنے والد سے کہا : ابا جان ! آپ نے رسول اللہ ﷺ ، ابوبکر ؓ ، عمر ؓ اور عثمان ؓ کے پیچھے (مدینہ میں) اور تقریباً پانچ سال یہاں کوفہ میں علی ؓ کے پیچھے نمازیں پڑھیں ہیں ، کیا وہ قنوت کیا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا : بیٹا ! یہ ( مسلسل ) کرتے رہنا ) بدعت ہے ۔ صحیح ، رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ ۔