۔ (۱۲۹۰) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو (ابِنْ الْعَاصِ) رضی اللہ عنہ أَنَّ رَجُلًا قَالَ لِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ الْمُؤَذِّنِیْنَیَفْضُلُوْنَّا بِأَذَانِہِمْ۔ فَقَالَ لَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((قُلْ کَمَا یَقُوْلُوْنَ فَإِذَا انْتَہَیْتَ فَسَلْ تُعْطَ۔)) (مسند احمد: ۶۶۰۱)
سیّدنا عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہنے لگا: ا ے اللہ کے رسول! مؤذن لوگ اپنی اذانوںکی وجہ سے ہم سے فضیلت لے جائیں گے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے فرمایا: وہ اذان کہتے وقت جو(کلمات) کہتے ہیں تو بھی وہ دوہراتا رہا کر، پھر جب تو فارغ ہو تو (اللہ سے) سوال کیا کر، (جو کچھ تو مانگے گا)تجھے دے دیا جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1290)