۔ (۱۲۸۲۳)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) رَاَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُشِیْرُ اِلَی الْمَشْرِقِ یَقُوْلُ:((ھَا اِنَّ الْفِتْنَۃَ ھٰہُنَا، ھَا اِنَّ الْفِتْنَۃَ ھٰہُنَا، ھَا اِنَّ الْفِتْنَۃَ ھٰہُنَا، اِنَّ الْفِتْنَۃَ ھٰہُنَا مِنْ حَیْثُیُطْلِعُ الشَّیْطَانُ قَرْنَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۴۹۸۰)
۔ (دوسری سند ) سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشرق کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا: خبردار! بیشک فتنے یہاں ہوں گے، خبردار! بلا شبہ فتنے ادھر ہوں گے، خبردار! فتنے یہاں ہوںگے، جہاں سے شیطان اپنا سینگ طلوع کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12823)