۔ (۱۲۹۱) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِتَلَعَاتِ الْیَمَنِ فَقَامَ بِلَالٌ یُنَادِیْ فَلَمَّا سَکَتَ، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم :
((مَنْ قَالَ مِثْلَ مَا قَالَ ھَذَا یَقِیْنًا دَخَلَ الْجَنَّۃَ۔)) (مسند احمد: ۸۶۰۹)
سیّدنا ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ یمن کے بلند ٹیلوں پر تھے، سیّدنابلال رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر اذان کہنے لگے، جب وہ اذان سے فارغ ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے یقین کے ساتھ اسی طرح (یہ کلمات) کہے، جو اس (بلال) نے کہے تو وہ جنت میں داخل ہو جائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1291)